6سالہ ماہم جنسی درندگی کا شکار

Jul 28, 2021 | 14:10:PM

(24نیوز)6 سالہ بچی جنسی درندگی کا شکار ہوگئی ،ننھی ماہم کی زیادتی کےدوران  گردن کی ہڈی بھی توڑدی گئی۔

ایم ایل او کی ابتدائی رپورٹ اور ویڈیو بیان 24 نیوز پر ماہم کوناک اور منہ بند کرکے قتل کیا گیا، ڈاکٹر سمیہ نے انکشاف کیا ہے کہ  قتل کے دوران ہی زور لگانے سے گردن کی ہڈی ٹوٹی ،زیادتی کے دوران اسے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، 

ڈی این اے سمیت دیگر تمام سیمپل حاصل کرلئے ہیں، لیڈی ایم ایل او کے مطابق سیمپل کی رپورٹ آنے کے بعد مزید واضح ہوگا کہ کتنے افراد نے زیادتی کی،انہوں نے کہا کہ  ہم نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے آج تیل نکالا جائیگا، مشیر وزیر اعظم

مزیدخبریں