20سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق

Jul 28, 2021 | 14:24:PM
20سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دوکان میں کرنٹ آنے سے بیس سالہ نوجوان جان باسط بحق ہو گیا،باسط چھٹیاں کا رہائشی ہے اور ہٹیاں بالابازار میں مرغی کی دکان کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق باسط کی بازار میں مرغی کے گوشت کی دکان تھی آج باسط جب دکان پر آیا اور تالہ کھولنے لگا تو کھوکھا نما دوکان میں ارتھ تھا جس نے باسط نامی نوجوان کو دبوچ لیا۔

  آس پاس موجود لوگوں نے بمشکل باسط کو چھڑایا اور فوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا لے جایا گیا لیکن باسط جانبر نہ ہو سکا اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا نوجوان باسط کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    6سالہ ماہم جنسی درندگی کا شکار