این سی او سی کا اجلاس ۔۔تعلیمی ادارے کب کھلیں گے۔۔؟ فیصلہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)این سی او سی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم وزرا کی عدم دستیابی کے سبب اجلاس صرف 15 منٹ ہی جاری رہا۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے یا بند کرنے سے متعلق این سی او سی کا اجلاس وزراء کی عدم دستیابی کے سبب بغیر کسی نتیجہ ختم ہو گیا۔ قبل ازیں سکول کھولنے سے متعلق این سی او سی کے اجلاس کے لئے 28جولائی کی تاریخ دی گئی تھی اجلاس میں وزرائے تعلیم بذریعہ ویڈیولنک شرکت کرنا تھی سکول 15اگست سےکھلیں گےیایکم ستمبر سے تا ہم اس حوالے سے این سی او سی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اب تمام صوبے کورونا کی صورتحال کا خود ہی جائزہ لیں گے اور امتحانات لینے یا چھٹیاں بڑھانے سے متعلق از خود فیصلہ کریں گے۔ یعنی این سی او سی کا اجلاس نتیجہ خیز نہ ہونے پر صوبائی حکومتیں سابقہ فیصلوں پر قائم ہیں۔
ذرائع کے مطابق،پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 2 اگست سے ہی کھلیں گے،کورونا کیسز بڑھنے پر بچوں کو ہفتے میں ایک یا دو روز کے لئے سکول بلایا جا سکتا ہے جبکہ بورڈ امتحانات بھی شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے۔
دریں اثناقائم مقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔قائم مقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹریز تعلیم نے ویڈیو لنکس کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔اجلاس میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تمام صوبے اپنی حدود میں کورونا وائرس کی شرح کے مطابق خود فیصلے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا جنون۔۔ لڑکی کرین سے گر کر ہلاک۔۔ویڈیو سامنے آگئی