سر جڑے جڑواں بچوں کو علیحدہ علیحدہ کرنے کا آپریشن کل ہو گا

Jul 28, 2021 | 18:35:PM
سر جڑے جڑواں بچوں کو علیحدہ علیحدہ کرنے کا آپریشن کل ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)سر جڑے جڑواں بچوں کو علیحدہ علیحدہ کرنے کا آپریشن کل ہوگا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے آپریشن 16 گھنٹوں سے بھی طویل ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خصوصی سعودی طیارہ یمنی جڑواں سر جڑے بچوں اور ان کے والدین کو لے کر ریاض پہنچ گیا ہے، دو یمنی جڑواں بچوں یوسف اور یاسین کو سعودی عرب لانے کی ہدایات سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھیں۔

ان جڑواں بچوں کا پیدائشی طور پر سر ملا ہوا ہے، کل ریاض میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ان دونوں بچوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کیا جائے گا۔

یادرہے سعودی ڈاکٹرز اس سے پہلے بھی ایسے کئی کامیاب آپریشن کرچکے ہیں۔ بچوں کے والد محمد عبدالرحمن نے انسان دوست اقدام پر خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی طبی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا جو جڑے ہوئے بچوں کو علیحدہ کرنے کے میدان میں آپریشن کرنے کا طویل تجربہ رکھتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹا کر جنت مرزا کی بڑی بہن سحر سے متعلق اہم انکشاف