(ما نیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کا سکینڈل آنے کے بعد بہت سے بالی وڈ اسٹارز اور قریبی دوستوں نے اداکارہ شلپا شیٹھی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے فحش فلمیں بنانے کے اسکینڈل سے دنیا بھر میں بالی وڈ انڈسٹری کی کافی بدنامی ہوئی ہے۔
دیکھا جائے تو انڈسٹری میں سے اب تک کسی نے بھی کھل کر اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں اگر صرف اداکارہ کی پارٹی ویڈیوز اور سوشل میڈیا تصاویر دیکھ لی جائیں تو اندازہ ہوسکتا کہ شلپا شیٹھی کس سے کتنا لگاؤ رکھتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بالی وڈ کے ایک اداکار نے بتایا ہے کہ راج کندرا کے فحش فلموں کا سکینڈل ایک انتہائی نازک معاملہ ہے، یہ کوئی عام تنازعہ نہیں، کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ وہ اس اسکینڈل کا حصہ بنے، اس لیے کوئی حمایت نہیں کر رہا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹا کر جنت مرزا کی بڑی بہن سحر سے متعلق اہم انکشاف