سندھ میں کورونا ۔۔لاک ڈاﺅن لگانے پر غور

Jul 28, 2021 | 18:59:PM

 (24نیوز)سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے این سی او سی کو سفارش کی جائے گی وفاقی سرکاری ادارروں میں 15دن کی چھٹی کے ساتھ زمینی ،فضائی اور ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص کورونا کی لہر خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے ساتھ ہی سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلا کو روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے کراچی میں مزید پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا ہے۔
طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے صوبائی ٹاسک فورس کو 15 دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے تاہم تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کراچی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جمعے کو طلب کیا ہے، جس میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن شہروں میں کورونا کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے وہاں لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز ہے۔
 ادھر سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نفاذ اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے پر بھی غور شروع کردیا ہے، ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے اہم مقامات پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ کراچی کے اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش بڑھانے کے لئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ٹک ٹا کر جنت مرزا کی بڑی بہن سحر سے متعلق اہم انکشاف

مزیدخبریں