پی پی38 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، ن لیگ کو شکست

Jul 28, 2021 | 19:00:PM

(24 نیوز)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے میدان مار لیا اور ن لیگ کو شکست دیدی۔احسن سلیم بریار کے ڈیرے پر ڈھول کی تاپ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جشن جاری ہے اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائی جارہی ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجا ب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے احسن سلیم بریارکو 60588 ووٹ ملے ، ان کے مدمقابل ن لیگ کے طارق سبحانی کو 53471 ووٹ پڑیں
پنجاب اسمبلی کے حلقہ 38 پر کل 8 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے تھے۔ حلقہ پی پی 38 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 422 ہے، جن کےلئے 165 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ حلقہ میں مردوں کیلئے 262 اور خواتین کیلئے 225 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے چودھری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کورونا کا شکار ہو گئیں

مزیدخبریں