(24 نیوز)تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ صبح سے لے کر شام 5 بجے تک کوئی وزیر سیاسی ذمہ داریاں ادا کرنے نہیں آیا،پنجاب حکومت کا کوئی عہدیدارپی پی 38 کے الیکشن میں سرگرم نظرنہیں آیا،صاف شفاف الیکشن کاسہراپنجاب حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کو جاتا ہے۔
پی پی 38 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مخالفین کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے،انہوں نے پنجاب حکومت کو ملوث کرنے کی جھوٹی داستانیں بیان کیں،پولیس نے آج 5 ایف آئی آرز رجسٹرڈ کی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جن سے اسلحہ برآمدہواان میں ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کے کارکن ہیں ،ہم نے اسلحہ نکلنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ کرنے سے نہیں روکا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی امیدوار کو برتری حاصل