(24 نیوز)پاکستان نے مزید5 افغان فوجیو ں کو افغان حکام کے سپرد کردیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجی ضابطے کی کارروائی کے بعد نواپاس، باجوڑ کے علاقے میں سپرد کئے گئے ،تمام افغان فوجیوں کو 5 بجکر 45 منٹ پر افغان حکام کے حوالے کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے افغان فوجیوں کی درخواست پر پناہ اور محفوظ راستہ فراہم کیا،افغان فوجیوں کو مطلوبہ کلیئرنس کے بعد پاکستان آنے کی اجازت دی گئی تھی ،افغان فوجیوں کو انہیں کی استدعا پر افغان حکام کے سپرد کیا گیا۔
واضح رہے کہ طالبان کے ساتھ جنگ کے دوران 45افغان فوجی پاکستان کی حدود میں داخل ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: