(24نیوز)پاکستان کی جانب سے تجارتی سرگرمیوں کے لئے سرحد کھولنے کے اگلے روز سے ہی طالبان نے افغانستان سے جانے والی اور پاکستان سے آنے والی اشیا پر پر نیا ٹیرف نافذ کرکے ٹیکسز اکٹھا کرنے شروع کردئیے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں طالبان نے سرحدی علاقے اسپن بولدک پر قبضہ کر لیا تھا، پاکستان نے طالبان اور افغان افواج میں جاری جھڑپوں کے باعث سرحد بند کردی تھی جس سے تجارتی سرگرمیاں 15 روز تک معطل رہیں۔افغانستان کے علاقوں اسپن بولدک اور ویش میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی کے بعد پاکستان کی جانب سے بارڈر بند کردیا گیا تھا۔
پاکستان نے طالبان حکام سے مذاکرات کے بعد افغانستان کے ساتھ سرحد دوبارہ کھول دی تھی، طالبان حکام قبضہ شدہ علاقوں میں اب روز مرہ کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔شناخت ظاہر کئے بغیر سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ طالبان اب افغانستان میں داخل ہونے اور پاکستان جانے والے ٹرکوں اور کنٹینرز سے ٹیکسز وصول کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔طلحہ طالب کی لائیو ویڈیو پر اداکا رہ ماہر ہ بھی پیچھے نہ رہیں ۔۔دلچسپ جوا ب دے دیا
طالبان نے ٹیکس وصولی شروع کردی
Jul 28, 2021 | 22:16:PM