افغان صدر نے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کردی

Jul 28, 2021 | 22:43:PM

 (24نیوز) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم امریکا اور نیٹو کے فوجی انخلا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغان عوام کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کرنے کے ئے تیار ہیں، افغانستان کے تنازع کا فوجی حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لویہ جرگہ نے خطرناک 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا مثالی اقدام کیا، لویہ جرگہ کا5 ہزار طالبان کی رہائی امن کے لئے ہماری کوشش کا ثبوت ہے، آج کی جنگ خانہ جنگی نہیں بلکہ نیٹ ورکس کی جنگ ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور نیٹو سے فوجی انخلا کا فیصلہ واپس لینے کو کبھی نہیں کہا۔
 یہ بھی پڑھیں۔کبریٰ خان نے اپنی شا دی سے متعلق حقا ئق وا ضح کر دئیے

مزیدخبریں