(ما نیٹرنگ ڈیسک) شارٹ کٹ لینا بری با ت ہے اور اس سے بھی زیادہ تب جب آپ کو کسی حا دثہ کا امکان ہوتا نظر آ رہا ہو ۔جیسا کہ اس ویڈ یو میں ہے کہ کیچڑ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ کو پار کرنے کے لیے اس شخص نے اس میں سے ہی گزرنے کا فیصلہ کیا۔
انسٹاگرام پر شیئر اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے اپنی چپلیں اتاریں اور پانی پر پیر رکھنے کی کوشش کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کا پاؤں پانی کے نیچے کسی زمین پر نہیں بلکہ اس میں چھپے گڑھے میں چلا گیا اور اپنا توازن برقرار نہ رکھنے پر وہ اس میں گرپڑا۔
ایک لمحے کے لیے گندے پانی میں اندر جانے کے بعد ممکنہ طور پر تیراکی جاننے والا یہ شخص واپس سطح پر آگیا۔ اور اگر اسی تھو ڑی بہت تیراکی نہ آتی تو یہ کسی بڑے حادثے کا شکا ر بھی ہو سکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان نے اپنی شا دی سے متعلق حقا ئق وا ضح کر دئیے