تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی ۔اطلاق نئے تعلیمی سیشن سے ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دیدی گئی جس کا اطلاق نئے تعلیمی سیشن2021سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت تک بچوں کو قرآن مجید کی تلاوت کروائی جائے گی، چھٹی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو ترجمہ کے ساتھ آیات پڑھائی جائیں گی، اساتذہ ہفتہ میں3 روز پرائمری سکول کے بچوں کو ناظرہ قرآن پڑھائیں گے۔
نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کی ہفتے میں4 کلاسز ہوں گی، ناظرہ قرآن کے ضروری مضامین کے علاوہ 50نمبر ہوں گے، نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کوبھی ناظرہ قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری ونجی سکولز دونوں پر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں۔کبریٰ خان نے اپنی شا دی سے متعلق حقا ئق وا ضح کر دئیے