جوہر ٹاﺅن اور داسو حملے کی کڑیاں ملنے لگیں ۔ لاہور سے کوئٹہ کے رہائشی دو بھائی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جوہر ٹاﺅن اور داسو حملے کی کڑیاں ملنے لگیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داسو حملے میں ملوث ہونے کے شبہ پر لاہور سے کوئٹہ کے رہائشی دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق جوہر ٹاﺅن دھماکے اور چینی باشندوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی کڑیاں مل گئی ہیں، تحقیقاتی اداروں نے دہشتگردوں کے روابط کا کھوج لگا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی کڑیاں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ملیں، داسو حملے میں ملوث لاہور سے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،داسو حملے میں استعمال گاڑی لاہورمیں مقیم شخص کی ملکیت تھی جبکہ گرفتار کئے گئے 2 سگے بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے، دونوں 15سال سے ڈیفنس پی بلاک میں رہائش پذیر تھے۔
واضح رہے کہ14 جولائی کو برسین لیبر کیمپ سے غیر ملکی تعمیراتی کارکنوں کی بس ملازمین کو اپنے اپنے مقام پر منتقل کرنے جارہی تھی کہ اچانک بس میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے 10مسافر جاں بحق جبکہ 39زخمی ہوگئے تھے، قبل ازیں 23 جون کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ سونیا حسین اپنی سالگرہ پر نامناسب لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں