(ویب ڈیسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں گورنر راج لگانے کےلئے سمری کی تیاری کی تردید کر دی۔
جب گورنر راج لگانے کی سمری کی تیاری کے حوالے سے ان پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں، پنجاب میں گورنر راج نہیں لگ رہا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ اگر صوبے میں وزرا کے داخلے کو روکا گیا تو یہ گورنر راج کا جواز بنے گا، جب وزیر قانون سے پوچھا گیا کیا عدلیہ کے اختیارات محدود کئے جارہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے جو اختیارات ہیں وہی رہیں گے، عدلیہ کے جو اختیار آئین نے دیئے ہیں وہی رہیں گے۔