(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے۔ جس میں نواز شریف کے بیانیے کو لے کر عوام میں جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ سپیکر پنجاب اسمبلی کے مقابلے کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرے گی جبکہ حمزہ شہباز پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
اجلاس میں لیگی ارکان اسمبلی کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگی ارکان نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری پر عدم اعتماد کی صورت میں ان کا بھرپور دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ن لیگ نے پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان میثاق معیشت کے لیے راضی ہوگئے