(24نیوز) شہر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے طلب اور رشد پر قابو پانے کے لیے آئندہ 3 روز کے لیے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی بندش کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق آئندہ 3 روز کے لیے تمام سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند رہے گی۔
بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک تمام سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا۔ اس کے علاوہ جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو بھی اتوار 22 مئی صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا ایک اور سپیل، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی