وزیراعظم شہباز شریف کا نواز شریف سے رابطہ، اہم فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے لندن میں ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رابطے میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ن لیگ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کےلیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی رہنما حسن مرتضیٰ اور حیدر علی گیلانی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ ن لیگ نے تمام ممبران اسمبلی کو لاہور میں ہی رکنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے حالات کس نے خراب کیے؟ وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا انکشاف