مشہور کمپنی کا گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا عندیہ ، بری خبر

Jul 28, 2022 | 10:42:AM
مشہور کمپنی ،گاڑیوں کی پروڈکشن ،بند ،عندیہ ، بری خبر
کیپشن: پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا عندیہ دیدیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے بری خبر۔ ٹویوٹا کے بعد اب پاک سوزوکی نے بھی نئی گاڑٰوں کی بکنگ اور پروڈکشن بند کرنے کا عندیہ دیدیا۔

اس حوالے سے پاک سوزوکی کے ترجمان شفیق احمد شیخ کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے ایچ ایس کوڈ 8703 کے تحت درآمدات پر پیشگی شرط لگائی ہے۔ اس کے علاوہ کمرشل بینک بھی ایل سیز (لیٹر آف کریڈٹ) نہیں کھول رہے۔ جس کی وجہ سے اگست میں پلانٹ بند ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جولائی تک کمپنی پروڈکشن جاری رکھے گی اور 22 جون تک کی بکنگ کے مطابق ڈیلیوری کی کوشش کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا نواز شریف سے رابطہ، اہم فیصلہ کرلیا

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی بھی یکم اگست سے نئی گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔