نواز شریف کا وفاقی حکومت چھوڑنے کا فیصلہ؟ بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مرکز میں حکومت رکھنی ہے یا نہیں؟ نواز شریف نے اہم مشاورت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نےپارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے قبل از وقت انتخابات کے آپشن کے حوالے سے بھی مشاورت کی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس حوالے سےنواز شریف کی متعدد مرتبہ پی ڈی ایم کے اہم رہنماؤں سے بات چیت ہوچکی ہے لیکن آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر نے ان کی حمایت نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اہم ذمہ داری سونپ دی، بڑی خبر
نواز شریف نے مؤقف دیا تھا کہ حکومت میں رہنا مزید مسائل کو عندیہ دے رہا ہے۔