پنجاب حکومت کی تبدیلی: پی ڈی ایم نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jul 28, 2022 | 11:46:AM

(24 نیوز) ملک کی سیاسی صورت حال، عدالتی فیصلے اور پنجاب حکومت کی تبدیلی کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہان نے اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر غور کیلئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا، جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ اجلاس سہہ پہر تین بجے مسلم ہاؤس چک شہزاد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تشدد: آئی جی پنجاب نے بڑا قدم اٹھالیا

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری بھی ویڈیو لنک جبکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام دیگر جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ اور سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد کیا لائحہ اختیار کیا جائے، اس پر غور ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیانیے کو کیسے ناکام بنانا ہے، پی ڈی ایم کے قائدین مشاورت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا اور اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی سے استعفوں کو منظور کرنے کی سفارش کئے جانے کا امکان ہے۔

 پی ڈی ایم کے اجلاس میں حکمران اتحاد پر زور دیا جائے گا کہ عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی کیسز پر فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

سپیکر قومی اسمبلی سے استعفوں کو منظور کرنے کی سفارش کئے جانے کا امکان ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس

مزیدخبریں