وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا بیان آگیا

Jul 28, 2022 | 12:10:PM
وزیراعظم شہباز شریف،ٹویٹ،سپریم کورٹ،عدالت
کیپشن: آئین نے جو دائرہ کار متعین کیا ہے، اداروں کو اس میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا: وزیراعظم/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی گئی اپنی تقریر کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس تقریر کا بنیادی مقصد یہ بتانا تھا کہ جمہوری نظام کو مؤثر طریقے سے چلنے دینا چاہیے، ورنہ ہم سب ایک دائرے ہی میں گھومتے رہیں گے۔

 شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا: "قومی اسمبلی میں میری تقریر کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ جمہوری نظام ہموار ہو، اور مؤثر طریقے سے چلے۔”

 وزیر اعظم نے لکھا کہ اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے متعین دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کی تبدیلی: پی ڈی ایم نے بڑا قدم اٹھا لیا

 شہباز شریف نے کہا کہ آئین نے جو دائرہ کار متعین کیا ہے، اداروں کو اس میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا، اور "اس بات کو سمجھے بغیر ہم ایک دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں نہیں پہنچیں گے۔”

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت بلائے تو سب کو احترام سے جانا چاہیے، لیکن اگر فیصلہ کرنا ہے تو انصاف اور حق کی بنیاد پر کرنا ہوگا۔