کشمالہ طارق مشکل میں پھنس گئیں: عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق کو مدت پوری ہونے پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے شہری بشیر احمد کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ وفاق اور دیگر فریقین ایک ماہ میں پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کشمالہ طارق کو 19 فروری 2018 کو چار سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا، کشمالہ طارق اپنے عہدے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود کام کر رہی ہیں، قانون کے مطابق چار سالہ مدت کے مکمل ہونے پر توسیع نہیں دی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا بیان آگیا
درخواست میں کہا گیا کہ کشمالہ طارق مدت مکمل ہونے کے بعد عہدے کا غیر قانونی استعمال کر رہی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ کشمالہ طارق کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے طور پر کام سے روکا جائے۔