عمران خان کی جان کو خطرہ،اہم خبر سامنے آ گئی

Jul 28, 2022 | 13:23:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں سیکیورٹی دی جائے، عمرایوب
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایمل ولی اے نےعمران خان کو جان سے مارنے کی بات کی، ان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایف آئی آردرج کرنےکی درخواست دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے خلاف عمران خان کو قتل کی مبینہ دھمکی دینے پر تحریک انصاف کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کا کہنا تھا کہ ایمل ولی نےعمران خان کو جان سے مارنے کی بات کی، ان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایف آئی آردرج کرنے کی درخواست دی ہے۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم غیر جمہوری عمل کی طرف جارہی ہے، اور لوگوں کو ٹھکانے لگانے کی سازش کر رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور وزرات داخلہ کو درخواستیں دی ہیں، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں سیکیورٹی دی جائے۔

سابق وفاقی وزیر کا  مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر یہ لوگ عمران خان کو ٹھکانے لگانے کی بات کر رہے ہیں، لیکن ہم عمران خان کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، پاکستان تحریک انصاف ایک پر امن جماعت ہے، جب کہ شہبازشریف سی ڈی اے کی حدود تک کے وزیراعظم ہیں۔