عالمی منڈی: خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Jul 28, 2022 | 14:22:PM
عالمی منڈی، خام تیل ،قیمتوں ،بڑا اضافہ
کیپشن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ آج پھر سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 98.72 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت 1.18 فیصد اضافے سے 107.9 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کا غریب عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی نہیں انتہائی مہنگی