(24 نیوز) چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک بار پھر تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ڈلیور کر ے گی، صحت کارڈ، احساس پروگرام اور دیگر عوامی منصوبے تیزی سے آگے بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ؟ بڑی خبر آگئی
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے اسد قیصر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوب آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسد قیصر اور ایوب آفریدی نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیہ کی فتح ہے، عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہے، عمران خان نے ہر پاکستانی کو آزاد قوم کا شعور دیا۔
اسد قیصر نے پرویز الہی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بہترین گورنس سے عوام کے مسائل حل ہونگے۔