شادی کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان

Jul 28, 2022 | 15:26:PM
سعودی عرب،شادی،مشکل ،آسان،قرضہ
کیپشن: شادی کے لیے قرض کے حصول کی شرط 14500 ریال کر دی گئی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک عام شہری کیلئے شادی کرنا تھوڑا سا مشکل مرحلہ ہوتا ہے اور اس فریضے کی آسانی سے ادائیگی کیلئے رقم بھی درکار ہوتی ہے۔

 اس سلسلے میں سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کی اس مشکل کو آسان کر دیا ہے اور آسان شرائط پر قرضے کی فراہمی کو ممکن بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑا اعلان

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سماجی ترقیاتی بنک نے شادی کے لیے قرض کے حصول کی شرط چودہ ہزار پانچ سو (14500) ریال کر دی ہے جو اس سے پہلے ساڑھے بارہ ہزار (12500) ریال تھی۔

 سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شادی کے خواہش مند سعودی شہریوں کو ہم وطن خواتین کے علاوہ جی سی سی ممالک کی خواتین یا ملک میں مقیم غیرملکی خواتین سے شادی کرنے پر 60 ہزار ریال قرض دیا جائے گا۔

بینک نے کہا ہے کہ شادی کے لیے قرض حاصل کرنے کے خواہش مند کی تنخواہ 14500 ریال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

 اس کے علاوہ خواہش مند پہلی مرتبہ شادی کر رہا ہو اگر بیوی غیرملکی ہے تو متعلقہ ادارے سے اجازت نامہ منسلک ہونا چاہئے۔

 ترجمان سماجی ترقیاتی بنک کے مطابق قرض حاصل کرنے والے کی عمر 70 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے اور اس کا بینک ریکارڈ اچھا ہونا چاہئے۔