(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد کابینہ کی تشکیل کے لیے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج لاہور کا دورہ کرنا تھا۔ جس میں انہوں نے کابینہ کی تشکیل اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے نام کی حتمی منظوری دینی تھی۔ اس حوالے سے تمام انتظامات بھی مکمل کیے جاچکے تھے۔
تاہم اب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عمران خان خراب موسمی حالات کی وجہ سے آج لاہور نہیں آسکیں گے۔ ان کا دورہ کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان