(ویب ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے قائدِ حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھلی فسطائیت ہے جس سے زرداری و شریف مافیاز کی ذہنیت جھلکتی ہے کہ جسے خرید نہ سکو اسے مٹا دو، ایک جمہوری سماج میں یہ ہتھکنڈے قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے پنجاب حکومت کو جنوبی پنجاب کے تباہ حال اور ضلع میانوالی کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی فوری مدد کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ میں نے خیبر پختونخوا حکومت کو بھی بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے امدادی سامان کی فوری ترسیل کی ہدایت کی ہے۔