شہباز شریف کیلئے خطرے کی گھنٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پنجاب میں فتح کے بعد تحریک انصاف نےحکومتی اتحادیوں سے رابطے کئے ، فون پر رابطوں میں مذاکرات پر اتفاق ہوگیا۔حکومتی اتحادیوں کے حکومت چھوڑنے کے لیے تحریک انصاف نے رابطوں کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف نے بی این پی، بی اےپی اور جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ، ،رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا امکان ہے، فون پر رابطوں میں مذاکرات پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ ہفتے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی ، تحریک انصاف کی کمیٹی میں اسد قیصر،فواد چوہدری اور اسد عمر شامل ہیں۔یاد رہے پنجاب ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے وفاق کا رخ کرتے ہوئے بی این پی، بی اے پی اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کیا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بی این پی ، بی اے پی اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کےلیے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی حکومتی اتحادی جماعتوں کو حکومت چھوڑنے پر قائل کیا جائے گا۔