عرفی جاوید نے رنویر سنگھ کے فوٹو شوٹ کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ رنبیر سنگھ کو برہنہ فوٹوشوٹ کے معاملے پر ایک طرف انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دوسری طرف رنبیر کے مداح ان کا دفاع بھی کر رہے ہیں تاہم اس دفاع میں کئی لوگ رنبیر سنگھ کے فوٹوشوٹ کو اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں رہنے والی ماڈل عرفی جاوید کے برہنہ فوٹوشوٹس سے بھی جوڑ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ممبئی پولیس کی جانب سے رنویر سنگھ کے خلاف عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ عرفی جاوید نے انسٹااسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کی ایک تصویر کے ساتھ یہ الفاظ بھی شامل تھے کہ اگر یہ فوٹو شوٹ جذبات کو ٹھیس پہنچا رہا ہے تو…عرفی جاوید کے فوٹو شوٹ جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچا رہے؟ اگر ایک صنف کے لیے کچھ غلط ہے تو دوسری صنف کے لیے بھی غلط ہونا چاہیے۔
اس کے جواب میں عرفی جاوید نے لکھا کہ لوگ اس فوٹوشوٹ کے بعد رنبیر سنگھ کا دفاع کرنے کے لیے اس کا میرے ساتھ موازنہ کر رہے ہیں، مجھ پر بھی مختصر لباس پہننے کی وجہ سے تنقید کی جاتی رہی ہے اور اب برہنہ ہونے پر رنبیر سنگھ کے ساتھ بھی وہی سلوک ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر عرفی جاوید کے برہنہ فوٹوشوٹس جائز ہیں تو رنبیر سنگھ کے برہنہ فوٹوشوٹ سے کسی کو کیا مسئلہ ہے؟ میں ان لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ لوگ میرا نام اس معاملے سے جوڑے بغیر بھی رنبیر سنگھ کی حمایت کر سکتے ہو،مجھ پر پہلے ہی سخت تنقید ہوتی رہی ہے، حتیٰ کہ مجھے قتل اور ریپ کی دھمکیاں تک مل چکی ہیں میں لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں اپنے حصے کا استحصال برداشت کر چکی ہوں رنبیر کے معاملے میں میرا نام لینا منافقت کی انتہا ہے۔