نئی حکومت آتے ہی محکمہ خزانہ پنجاب کا بڑا فیصلہ

Jul 28, 2022 | 17:16:PM

(24نیوز)پنجاب میں نئی حکومت کے آتے ہی محکمہ خزانہ پنجاب نے 365 ارب روپے کا جاری کردہ ترقیاتی بجٹ بھی واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے چند روز قبل 365 ارب روپے کا بجٹ آن لائن کیا تھا۔لاہور کے لیے جاری کردہ 15 ارب روپے کا فنڈ بھی واپس لے لیا گیا۔پنجاب میں نئی حکومت آنے کے بعد نئے مالی سال کے لیے جاری کردہ ترقیاتی بجٹ روک لیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے گزشتہ روز اچانک محکمہ خزانہ پنجاب نے 365 ارب روپے کا بجٹ واپس لے لیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 فیصد بجٹ جاری کیا تھا اور اب جاری کردہ 100 فیصد بجٹ کو واپس لے لیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے پہلے ہی ترقیاتی بجٹ کے اجرا میں تاخیر کی لیکن اب جو بجٹ جاری کیا وہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔بجٹ کے اجرا میں تاخیر سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں مزید اضافہ بھی ہوگا اور ان کی تکمیل میں بھی تاخیر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑا اعلان

مزیدخبریں