بڑی کار ساز کمپنی کا پلانٹ بند،کمپنی کا رد عمل بھی آگیا

Jul 28, 2022 | 17:36:PM
سوزوکی پلانٹ ، خبروں کی تردید
کیپشن: سوزوکی پلانٹ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک سوزوکی موٹرزکا پلانٹ بند کرنے کے حوالے سے رد عمل بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹرزنے پلانٹ بند ہونے کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے ۔ پاک سوزوکی موٹرز نے یکم جولائی سے کمپنی نے نئی گاڑیوں کی بکنگ بند کردی تھی۔پاک سوزوکی موٹرز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے شیئرز ہولڈز کو بھی آگاہ کردیا۔خط میں آگاہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پلانٹ بند ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہیں،خط میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے 20 مئی 2022 کو گاڑیوں کی سی کے ڈی کٹ درآمد پر منظوری کی شرط عائد کردی ہے اس فیصلے کی وجہ سے درآمدی مال کی کلیئرزنہ ہونے سے مشکلات پیدا ہورہی تھیں۔ پاک سوزوکی کے مطابق درآمدی مال کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے پلانٹ بند ہونے کے خدشا ت تھے، اس وجہ سے یکم جولائی2022سے کمپنی نے نئی گاڑیوں کی بکنگ بند کردی تھی،موجودہ صورتحال پر اسٹیٹ بینک اور حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مشہور کمپنی کا گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا عندیہ ، بری خبر