نوازشریف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نام کی منظوری دیدی

Jul 28, 2022 | 18:48:PM
نوازشریف ، اسپیکر پنجاب اسمبلی
کیپشن: نوازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔نوازشریف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نام کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر سپیکر پنجاب اسمبلی کےلئے مسلم لیگ نون کے امیدوار ہوں گے سابق وزیراعظم نواز شریف نے حتمی منظوری دیدی۔ پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی لیگی امیدوار کوا سپیکر کےلئے ووٹ دیں گے ۔ نواز شریف نے پی ڈی ایم کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں مزید متحرک رہنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا قدم اٹھا لیا