پی ڈی ایم اجلاس، ڈپٹی سپیکر کیس میں عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کیس میں عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کیس میں عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے فل کورٹ کا مطالبہ نہیں مانا گیا ،مریم نواز نے کہا ہمیں نظرثانی میں جانا ہے یا خاموش رہنا ہے، فیصلہ کرنا ہو گا۔پی ڈی ایم اجلاس میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے قومی اسمبلی سے منظور قرارداد کا خیرمقدم کیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہااب ہمیں واضح سمت کا تعین کرنا ہوگا ،مولانا فضل الرحمان نے کہاکھیل کے سارے کرداروں سے متعلق بھی جاننا ہو گا۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہامفاہمتی پالیسی نے شروع دن سے ہمیں نقصان پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں نوازشریف نے کہاکہ لاڈلے کا 4 سال کا گند ہم پر ڈال دیا گیا ،ہم نے صرف ملک بچانے کیلئے حکومت میں آنا قبول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس ، چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام اکثریتی رائے سے مسترد