محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سے دفعہ144 نافذ کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کر دی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کے احکامات پر بلال احمد سیکشن آفیسر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،لائسنسی اسلحہ بھی ساتھ رکھنے پر پابندی عائد ،محرم الحرام کے جلوس کے راستوں کے آس پاس کسی قسم کنسٹرکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، اس کے علاوہ بینرز ،پلے کارڈز اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائدہو گئی،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس ، چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام اکثریتی رائے سے مسترد