(24نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں نے کئی اضلاع کو سیلاب کی نذر کر دیا ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے کہا کہ میں تمام صوبائی حکومتوں اور محکموں سے اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو بچانے اور مدد کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ہم ایک ہمدرد قوم ہیں اور ایسے وقتوں میں امداد فراہم کرنے کے لیے آگے آگے رہتے ہیں۔ تمام اداروں، فلاحی تنظیموں، سول سوسائٹی اور این جی اوز کو بلوچستان میں ہمارے بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔ ہم مل کر اس مصیبت پر قابو پا سکتے ہیں۔ کراچی اور دوسرے شہروں میں بھی کام کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نام کی منظوری دیدی
صدرعارف علوی کی حکومت سے بڑی اپیل
Jul 28, 2022 | 21:12:PM