(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے ملک میں فوری انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، مقررہ وقت پر الیکشن کرائیں گے ،مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ عمران خان کا گندایک سال میں صاف کرنامشکل ہے ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت فل کورٹ کیلئے صدارتی ریفرنس دائر کرے گی ،فل کورٹ کے ذریعے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس دائر کیا جائے گا،سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ سنائے ،پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ کوئی ادارہ کسی دوسرے کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتا ،آرٹیکل 63 اے کیس کے فیصلے سے بحران پیدا ہوا ہے ،انہوں نے کہاکہ عمران خان کے جھوٹے بیان کو شکست دیں گے ،ثابت ہو چکا کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکاﺅنٹس چھپائے ،فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر سے اداروں کی کمزوری ظاہر ہوتی ہے ۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ عمران خان جرم کا مگرمچھ ہے ،اب عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے،ان کا کہناتھا کہ ایک دو دن میں عمران خان کے مقدمات سامنے آ جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری