اسپیکر پنجاب اسمبلی کون ؟؟کاغذات نامزدگی جمع

Jul 28, 2022 | 21:31:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)چودھری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد اسپیکرپنجاب اسمبلی کے انتخاب کیلئے سیاسی میدان سج گیا۔حکمران اتحاد اور تحریک انصاف دونوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے سابق اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کے ایم پی اے سبطین خان نے سپیکر کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی طرف سے سیف الملوک کھوکھر کو سپیکر کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کا عمل پنجاب اسمبلی کی عمارت میں شام پانچ بجے ہوگا۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ نوازشریف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نام کی منظوری دے دی۔رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر سپیکر پنجاب اسمبلی کےلئے مسلم لیگ نون کے امیدوار ہوں گے سابق وزیراعظم نواز شریف نے حتمی منظوری دیدی۔ پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی لیگی امیدوار کوا سپیکر کےلئے ووٹ دیں گے۔ نواز شریف نے پی ڈی ایم کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں مزید متحرک رہنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں:صدرعارف علوی کی حکومت سے بڑی اپیل

مزیدخبریں