تحریک انصاف کے 11ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

Jul 28, 2022 | 22:25:PM
قومی اسمبلی ، ارکان استعفے
کیپشن: قومی اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے شیریں مزاری سمیت 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔علی محمد خان کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا گیا۔فضل محمد خان، شوکت خان، فخر زمان خان ،فرخ حبیب، اعجاز شاہ، اکرم چیمہ، جمیل احمد خان کا استعفی منظورکیا گیا ہے جبکہ شاندانہ گلزار، عبدالشکور شاد کا استعفی منظورکرلیا گیا،سابق وزیراعظم عمران خان کا نام استعفوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ شیخ رشید ،اسد قیصر ، قاسم سوری سمیت دیگر اہم ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں:لاڈلے کا 4 سال کا گند ہم پر ڈال دیا گیا ،نواز شریف