(24نیوز) سنٹرل جیل مردان سے رہائی کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا، اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاسی انتقام کی نہیں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جس نے بھی غلط کیا، اُسے سزا ملنی چاہیے، اُن پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ 9 مئی کو جو ہوا وہ ہماری پارٹی کی پالیسی نہیں، ہماری ایک پُرامن تحریک ہے۔ پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان فاصلے ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کو سیاسی انتقام کی نہیں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ ملک کو شفاف الیکشن کی طرف لے جانا چاہیے، اس وقت ہمیں ملک کو پر امن طریقے سے شفاف الیکشن کی طرف لے کر جانا چاہیے۔
سابق وزیراعظم پر دہشت گردی کے پرچے کاٹنا پاکستان کی بدنامی ہے، میرا مسج محبت کا ہے عمران خان میرے لیڈر ہیں اور رہیں گے اور انشااللہ دوبارہ وزیراعظم بنے گے۔
یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر علی محمد خان80 دن جیل رہنے کے بعد مردان جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔