حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب،وزیراعلیٰ نے پھولوں کی چادر چڑھائی
محسن نقوی اور اسحاق ڈار نے آن لائن نذرانہ کا افتتاح کر دیا،داتا دربار توسیعی منصوبے کا بھی افتتاح کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کوغسل مبارک دینے کی تقریب کا انعقاد، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار مزار کو عرق گلاب سےغسل دیا,وزیراعلیٰ نے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی، ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تلاوت قرآن پاک سےتقریب کاآغاز کیا گیا،حضرت داتاگنج بخشؒ کےمزارمبارک کوغسل دینےکی تقریب میں صوبائی وزیراوقاف ومذہبی اموراظفرعلی ناصر،سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ،سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا شریک تھے،تقریب کے بعد مزار شریف کو 50من عرق گلاب سےغسل دیاجائیگا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آن لائن نذرانہ کا افتتاح کر دیا،داتا دربار توسیعی منصوبے کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اندرون و بیرون ممالک سے زائرین نذرانہ جمع کروا سکیں گے، مزار شریف پر چادریں اور دیگیں بھی آن لائن دی جا سکیں گی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ داتا دربار کے توسیعی منصوبے پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،توسیعی منصوبے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا نام سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔
مزید پڑھیں: 9 محرم الحرام،سخت سکیورٹی میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے