( ویب ڈیسک ) فلپائن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ساحلی علاقے میں شدید طوفان کے باعث مسافروں سےبھری کشتی ڈوب گئی جس میں 26 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی رات کو دارالحکومت منیلا کے نزدیک ساحلی علاقے میں تیز ہوا اور شدید طوفان کے باعث مسافروں سےبھری کشتی ڈوب گئی۔کشتی ہادسے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔
فلپائنی کوسٹ گارڈ اور پولیس حکام کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ کشتی میں کتنے لوگ سوار تھے، مزید تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سےمسافر کشتی کی ایک جانب ہو گئے جس کے باعث کشتی کی ایک سائیڈ پر وزن بڑھنے سے کشتی الٹ گئی۔
رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان ڈوکسوری گزشتہ روز فلپائن کے شمالی ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔