کالعدم تنظیم کے 10 مطلوب دہشت گرد گرفتار
سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے پر بھی 7 افراد گرفتار،برکی میں پولیس مقابلہ ہوا، اغوا برائے تاوان کے 3 ملزم ہلاک ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک،فاران یامین)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں میں 132 خفیہ آپریشن کئے جس کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران لاہور، ملتان، ڈی جی خان اور اٹک میں کارروائیاں کی گئیں، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے، کالعدم تنظمیوں کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضےسے بارودی مواد ،ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردمزاروں،عبادت گاہوں پرحملےکی منصوبہ بندی کررہےتھے،اہم عمارتوں کےنقشے بھی برآمد کئے گئے ہیں،دہشتگردوں میں عذیر ،عادل ،رمضان ،عبدالرحمان ،عثمان ،آصف،معاویہ،اسامہ،رحمان،شیان شامل ہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے پر بھی 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان
دوسری جانب لاہور کے علاقے برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اغوا برائے تاوان کے 3 ملزم ہلاک ہو گئے۔
برکی میں سی آئی اے کینٹ کی ٹیم پر زیر حراست ملزموں کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی،فائرنگ سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔
ہلاک ملزموں میں عبدالرحمان ، طاہر اور فیاض شامل ہیں،ہلاک ملزموں نے چند روز قبل معروف تاجر کو 5 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔