توہین الیکشن کمیشن، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری

Jul 28, 2023 | 17:00:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 25جولائی کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے چارج فریم کرنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی تھی ، جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

 تحریری فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وقتی طور پر معطل کئے گئے  ہیں، جبکہ متعلقہ ونگ سے درکار دستاویز دئیے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی سے انکار کیوں کیا؟لڑکے نے لڑکی کو پارک میں بلا کر مار دیا

 
 

مزیدخبریں