متحدہ عرب امارات,جادو ٹونہ کرنے والے 7 افراد گرفتار،سزا بھی سنا دی گئی

Jul 28, 2023 | 17:17:PM

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں جادو ٹونہ کرنے پر7 افراد کو جیل اور50 ہزاردرہم جرمانے کی سزا سنادی گئی جبکہ سزا پانے والوں میں سے ایک نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس400 سال پرانا جن موجود ہے۔

خلیج ٹائمزکے مطابق متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے کیس کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص نے اطلاع دی کہ وہ مدعا علیہان کے ہتھکنڈوں کا شکار ہوا، ایک ملزم نےکہا کہ وہ جنوں کے بادشاہوں کے بادشاہ کے پاس تھا جو 400 سال سے زیادہ پرانا تھا۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ باقی مدعاعلیہان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ایک جن ہے جو لوگوں کو شفا بخش سکتا ہے، ان ساتوں کو جادو ٹونے، دھوکہ دہی اور کالے جادو کے لیے استعمال ہونے والے مواد کے قبضے کے الزام میں عدالت سے رجوع کیا گیا، بعد میں انہیں 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی اور عدالتی فیس کے علاوہ 50 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:توہین الیکشن کمیشن، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری

پبلک پراسیکیوشن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکم نامےکے قانون نمبر31 آف2021ء کے تحت جرائم اورتعزیرات کا قانون جاری کیا گیا،جادو ٹونے اوردھوکہ دہی ایسے جرائم ہیں جن کی سزا بھاری سزائیں ہیں،حکام نے رہائشیوں سے کالے جادو سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں