(24 نیوز)کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں بچی کے بیان پر وفاقی پولیس نے ایف آئی آر میں نئی مزید دفعات شامل کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ پر سول جج عاصم حفیظ کی بیوی کے مبینہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،اسلام آباد پولیس نے متاثرہ بچی کے مبینہ الزام پر اس کے والد کی درخواست پر یہ مقدمہ درج کیا تھا ، جس میں نئی دفعات شامل کر دیں گئی، وحشیانہ تشدد جسم کے اعضا ٹوٹنا کی دفعہ328اے مقدمہ میں شامل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم کی جانب سے ملازمہ کے آبائی گھر بھی دورہ کیا گیا ،پولیس ٹیم نے ملازمہ کی بہن اور چچا چچی سے ملاقات کی،سول جج کی جانب سے پولیس سے رابطہ بھی کیا گیا،سول جج نے پولیس کو شامل تفتیش ہونے کی یقین دہانی کروا دی،ملزمہ یکم اگست تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مانسہرہ؛ سیاحوں کی وین اور کار میں تصادم،8 افراد جاں بحق،10 افراد زخمی
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے گذشتہ روز سول جج کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی،نئی دفعات شامل ہونے کے بعد ملزمہ کو دوبارہ ضمانت کروانی پڑے گی۔