غسل کعبہ کی روح پرور اور بابرکت تقریب 15 محرم الحرام کوہوگی

Jul 28, 2023 | 18:13:PM

(24 نیوز)غسل کعبہ کی روح پرور اور بابرکت تقریب 2 اگست 15 محرم الحرام کو منعقد ہوگی، اللہ کے گھر کے اندرونی حصے کے فرش اور دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور عطر سے دھویا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺکی سنت کی پیروی کرتے ہوئے گزشتہ چودہ سو سالوں سے اللہ کے گھر کو غسل دیا جاتا ہے، رواں برس یہ روح پرور اور بابرکت تقریب 2 اگست 15 محرم الحرام کو نماز فجر کے بعد منعقد ہوگی، جس میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کے اندرونی فرش اور دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب، عطر سے غسل دیں گے جبکہ حرمین شریفین انتظامیہ کے اراکین سمیت آئمہ کرام اور دیگر افراد بھی شریک ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحوںکی وین اورکار میں خوفناک تصادم، کتنی افراد جاں بحق؟افسوسناک خبر آگئی

مزیدخبریں