حساس ادارے کے دفتر اور میٹروسٹیشن حملہ، سابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی سمیت 3 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

Jul 28, 2023 | 18:19:PM

(ارشاد قریشی)  9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملہ اور میٹرو سٹیشن کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار سابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی سمیت 3 گرفتار ملزمان کو عدالت پیش کر دیا گیا۔

9 مئی کے پر تشدد واقعات میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ اور میٹرو سٹیشن کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی کی گرفتار سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہرسمیت مزید 3 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، نیو ٹاؤن پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔ ملزمان میں سیمابیہ طاہر کے علاوہ شاکر حسین اور منصف عالم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توہین کیس؛ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

ملزمان کے وکلا کی جانب سے جوڈیشل لاک اپ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ عدالت حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تینوں ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے۔ 

دوسری جانب عدالت نے حکم جاری کر دیا کہ شناخت پریڈ مکمل ہونے تک ملزمان کو کسی سے ملاقات کی اجازت نہ دی جائے، جیل سپرنٹنڈنٹ ملزمان کی شناخت پریڈ کے لئے ضروری انتظامات مکمل کرے اور شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے کے بعد 3 اگست کو عدالت کو پیش رفت سے تفصیلی آگاہ کریں۔

عدالت نے ملزمان کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست عدالت نے منظور کر لی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ جیل میں ملزمان کا طبی معائنہ کرویا جائے۔

واضح رہے کہ تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے 10مئی کو ATA /7 و مختلف دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر  2106 درج کیا تھا۔

مزیدخبریں