وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے ابو ظبی پہنچے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے متحدہ عرب امارت پہنچنے پر پاکستان کے یو اے ای میں سفیر، اعلی اماراتی حکام اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا.
وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے صدارتی محل میں ملاقات ،وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات پر تعزیت کی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہارکیا ، وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
اس مختصر سے دورے کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں بڑی پیشرفت
وزیراعظم جمعہ کی دوپہر خاص طور پر یو اے ای کے صدر سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لئے ابو ظبی پہنچے تھے۔